جھوٹے وعدے کرنیوالوں نے جذبات سے کھلواڑ کیا، کور کمیٹی ایف بلاک

  جھوٹے وعدے کرنیوالوں نے جذبات سے کھلواڑ کیا، کور کمیٹی ایف بلاک

  

لاہور (پ ر)صحافی کالونی ایف بلا ک کے ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل وقت کی ضرورت ہے،جھوٹے وعدے کرنیوالے کلب عہدیداروں نے ایف بلاک ممبران کے جذبات کیساتھ کھلواڑ کیا بروقت ڈویلپمنٹ اورپلاٹ کا قبضہ نہ ملنے کی وجہ سے 3سوصحافیوں میں شدید تشویش پھیل گئی،بروقت کاموں کی تکمیل کیلئے 6رکنی کمیٹی قائم کردی۔سابق چیئرمین ایف بلاک کور کمیٹی شیر افضل بٹ کی طرف سے بلائے گئے کوارڈینٹر اجلاس میں ممبران نے کلب عہدیداروں کی طرف سے ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جھوٹے وعدوں کی پرزور مذمت کی اوران کے غیر سنجیدہ طرز عمل کو شرمناک قراردیا۔

کور کمیٹی F بلاک

اس موقع پر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کلب باڈی نے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ، بی بلاک کے قبضوں متبادل پلاٹ فائلوں،فیز ٹو کیلئے زمین کا حصول گذشتہ کئی سالوں سے ممکن نہ ہو سکا جبکہ الٹا صحافی کالونی کا انتقال خارج کروا دیا اسی کالونی میں ایک ایک عہدیدار درجنوں پلاٹوں کے بھی مالک بنے ہوئے ہیں۔ اجلاس میں ممبران کی کثرت رائے سے مانیٹرنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں زاہدشفیق طیب، خواجہ اویس ریاض، محبوب چوہدری،شیر افضل بٹ،مقیم چوہدری، رانا شہزادہونگے۔کمیٹی بلاک کی ڈویلپمنٹ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی۔ اجلاس میں تین مرلہ زمین کم ہونے کے باوجود تین لاکھ کا اضافہ شرمناک قراردیتے ہوئے شرکاء کی اکثریت نے پریس کلب لاہور کے آئندہ الیکشن میں ڈیموکریٹس، رائٹر ز، ورکرز اتحادکی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی،علاوہ ازیں اجلاس میں یہ طے پایا کہ ایف بلاک ممبرز فیز ٹو ارضی کے حصول کیلئے نئے ساتھیوں سے ہرممکن تعاون کویقینی بنائینگے۔ اجلاس میں ایف بلاک ممبران سابق ممبرز گورننگ باڈی جواد رضوی، محبو ب چوہدری، رانا شہزاد، شیر افضل بٹ کے علاوہ،اسجدعلی،محمداسحاق،زیڈ اے طارق فوٹو گرافر، قیصر چوہان، ستار چوہدری،عمران علی، مقیم گجر، فرمان قریشی، امتیاز قریشی،طارق شاہد ستی، ندیم سلیمی،عبدالرحیم لغاری،سید بابر شاہ،فاروق علی، اعجاز بٹ اور فیز ٹوکے حافظ عمر سعید، برکات احمد،فرحان شاکر،رانا عتیق، جواد حسن گل سمیت درجنوں صحافی بھی شریک ہوئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -