عمران خان آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

عمران خان آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان (آج) 6ویں مرتبہ سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے،جہاں وہ سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان (آج) ہفتہ کو 6ویں مرتبہ سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے ایک روزہ دورے میں سعودی عرب کے اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں  خطے میں جاری کشیدہ صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی کرفیو پر گفتگو کی جائے گی۔ وزیاعظم عمران خان اپنے ایک روزہ سرکاری دورے میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد محمد بن سلمان السعود سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا بطور وزیراعظم سعودی عرب کا یہ چھ واں دورہ ہو گا جبکہ وزیراعظم نے اپنا آخری سعودی عرب کا دورہ 15اکتوبر2019کو کیا تھا۔

عمران خان 

مزید :

صفحہ اول -