ا یجوکیشن ایکسپو میں طا لب علمو ں پر حملہ شر پسندوں کی شرا رت ہے،محمد یوسف

ا یجوکیشن ایکسپو میں طا لب علمو ں پر حملہ شر پسندوں کی شرا رت ہے،محمد یوسف

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)بین الا قوا می اسلا می یو نیورسٹی میں ا یجوکیشن ایکسپو میں طا لب علمو ں پر حملہ شر پسندوں کی ایک شرا رت ہے یہ حملہ جمعیت اور طلبہ تنظیموں کی بحالی کی حالیہ تحریک کو بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر طلبہ تنظیم کے رہنما محمد یو سف، ابرا ہیم اور تقی نے روزنا مہ پا کستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بین الا قوا می اسلا می یو نیورسٹی میں ا یجوکیشن ایکسپو میں طا لب علمو ں پر حملہ شر پسندوں کی ایک شرا رت ہے جس سے وہ طلبہ تنظیمو ں کی تحر یک کو نقصا ن پہچا نا چا ہتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ پہلے اس طرح کی بدامنی کے کئی واقعا ت سا منے آچکے ہیں لیکن ہم ان شرپسندوں کے ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے وا لے نہیں ہیں اسلامی نظریہ اور اسلامی تنظیموں کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ انہو ں نے کہا کہ ہم اپنی تحریک کو جا ری رکھے ہو ئے ہیں اور طلبہ یو نینز ایک پلیٹ فا رم پر اکھٹے ہیں انہو ں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ اسلام آ باد انتظامیہ شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کرے۔اور ان کو سزا دی جا ئے تا کہ آئندہ ایسے واقعا ت کو روکا جا سکے۔۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -