حضرت موج دریا بخاریؒ کے عرس مبارک کی سہہ روزہ تقریبات کا آغاز

حضرت موج دریا بخاریؒ کے عرس مبارک کی سہہ روزہ تقریبات کا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام دربار حضرت موج دریا بخاریؒ کے 457ویں سالانہ عرس مبارک کی سہہ روزہ تقریبات کا آغاز ڈاکٹر طاہر رضابخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب آج بروز ہفتہ کو بعد نماز ظہر رسم چادر پوشی سے کریں گے۔اس موقع پر زونل ناظم اوقاف لاہور،منیجر اوقاف سرکل نمبر2لاہور سمیت دیگر زائرین شرکت کریں گے۔عرس مبارک کی تقریبات تین یوم تک جاری رہیں گے۔عرس کے موقع پر لنگر اور سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -