کالج طالبات کی بس پر وکلاء کے دھاوے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

   کالج طالبات کی بس پر وکلاء کے دھاوے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)   پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حملہ کرنے والے وکیلوں کی بدمعاشی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔دو روز پہلے لاہور میں بلوائی وکیلوں نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی بس کو بھی بیچ سڑک پر زبردستی روک لیا تھا۔اس دوران وکلاء نے ونڈ اسکرین پر ڈنڈے برسائے، شیشے پر ہاتھ مارتے رہے۔وکلاء نے بس میں گھس کر ڈرائیور سے گالم گلوچ کی، طالبات کو یرغمال بنالیا اور ڈرایا دھمکایا۔ڈرائیور کی باربار التجا پر بس کو آگے جانے کا راستہ دیا۔
 نئی ویڈیو 

مزید :

صفحہ اول -