یوسی274کے علاقہ بھچوکی ماہجہ میں ٹوٹی سڑکیں،عوام صاف پانی سے محروم

یوسی274کے علاقہ بھچوکی ماہجہ میں ٹوٹی سڑکیں،عوام صاف پانی سے محروم

  

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رائے ونڈ کی نواحی یوسی274بابلیانہ کے علاقہ بھچوکی ماہجہ کے مسائل عرصہ دراز سے حل نہ ہو سکے،پاکستان کو ٹیکس کی شکل میں منافع کا ایک بڑا ذریعہ ”ڈرائی پورٹ“ بھی اسی یوسی کی اراضی پر واقع ہے،دس سال تک یہاں مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی،جبکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے تبدیلی حکومت ملک پر راج کررہی ہے،لیکن شرمناک امر یہ ہے کہ یہاں کسی سابق یا حاضر ممبران اسمبلی کوایک سڑک بھی بنانے کی توفیق نہیں ہوئی۔پہلے یہ قصبہ ضلع قصور کا حصہ تھا لیکن بعد میں اس کو ضلع لاہور میں شامل کرکے رائے ونڈ کی تیسری یوسی کے طور پر قومی و صوبائی اسمبلی کا حصہ بنادیا گیا۔کوئی بھی حکومت کوٹرادھاکشن روڈ سے ملحقہ سے اس آبادی کو جانے والا واحد راستہ بھی پختہ نہیں کراسکی،جس کے باعث بھچوکی ماہجہ کو جانے والا واحد مرکزی کچا راستہ معمولی بارش میں کئی میل لمبی کیچڑ اور دلدل کی نہر بن جاتا ہے جس میں سے بچوں،بڑوں اور بوڑھوں کو گزرکر آنا جانا پڑتا ہے۔پورے گاؤں میں پینے کے پانی کا انتظام نہیں،سیوریج کا نظام تو سرے سے بنایاہی نہیں گیا،جبکہ صفائی والے محکمے کا عملہ اس علاقہ کو اپنا حصہ سمجھتا ہی نہیں۔ایک مشترکہ بوائز،گرلز پرائمری سکول ہے جس کے چاروں طرف جوہڑ موجود ہے۔نشیبی علاقہ پر واقع اس آبادی میں ہر جانب خواہ وہ مساجد ہوں،قبرستان یا گھر اور دکانیں ان کے آمنے سامنے پانی ہی پانی کھڑا ہے۔مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں سے مسائل حل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

صاف پانی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -