یونیورسٹیوں کو اسلحہ اور منشیات سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں،فردوس عاش

  یونیورسٹیوں کو اسلحہ اور منشیات سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں،فردوس عاش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے وہ خود اس کی سربراہی کر رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاء وس کے باہر گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے صحافتی آزادی اور مسائل کے حوالے سے حقائق کو مسخ کرکے یہ تاثر دیا گیا کہ صحافیوں کو آزادی دستیاب نہیں، یہ جان بوجھ کر تاثر پیدا کیا جا رہا ہے، یہ زہریلا پروپیگنڈا کیا جارہا کہ حکومت صحافتی آزادی کا گلہ گھونٹ رہی ہے، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو آزادی رائے کا مکمل حق حاصل ہے،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے،عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کے استحکام کی نوید سنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے،حکومت کو معیشت سمیت کئی شعبوں میں چیلنجز کا سامنا رہا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان نے مشکل صورتحال سے نکل کر مثبت سمت کی طرف سفر کا آغاز کیا ہے،وہ جو مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں انہوں نے تباہی میں حصہ ڈالا، ایک مخصوص سوچ کے حامل لوگ اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک کولیگ نے پارلیمنٹ جیسے فورم کو غلط بیانی کا اکھاڑہ بنایا ان کو نہیں پتہ کہ انفارمیشن کمیشن کا قیام عمل میں آچکا ہے،رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت 215 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور کئی درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں،جو بھی سوال پوچھا جائے گا اس کے حقائق سامنے رکھے جائیں گے،جھوٹ بولنے سے پارلیمنٹ کا تقدس پامال ہوتا ہے، وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چھاپے مارے گئے ہیں،حسان نیازی کا سب سے پہلا تعارف حفیظ اللہ نیازی کا صاحبزادہ ہونا ہے، وہ قانون کی گرفت میں آئیں گے،کسی کا انٹرویو روکے جانے کے حوالے سے چینل سے پوچھا جائے، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، طلبہ یونینز سیاسی لیڈرشپ کی نرسری ہیں،طلبہ یونینز ہماری مستقبل کی لیڈرشپ ہے جس کی پذیرائی کرنی چاہئے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، اس واقعہ کی انکوائری ہو رہی ہیں، یونیورسٹیوں کو اسلحہ اور منشیات سے پاک کرنے کے حوالے سے پر عزم ہیں۔قبل ازیں سناجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا، عمران خان کی قیادت اور معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کیلئے نیک شگون ہے، رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا پاکستان کی سٹاک ایکسچینج نے جولائی سے 6 دسمبر تک 19.8 فیصد کا ریٹرن دیا جو گزشتہ 6 سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -