آزادی مارچ نے ملکی سیاست کا جمود توڑا، فضل الرحمن

آزادی مارچ نے ملکی سیاست کا جمود توڑا، فضل الرحمن

  

ملتان(آئی این پی) جمعیت علمااسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے آزادی مارچ نے ملکی سیاست کے جمود کو توڑا اور یہ تاثر غلط ثابت ہوا کہ اس حکومت کو کوئی نہیں ہلا سکتا، جعلی وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، ان حالات کو معاشی استحکام کہنے والے قوم کیساتھ مذاق سمجھ رہے ہیں۔ ملتان میں جامعہ قاسم العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مو جو د ہ اسمبلی جعلی ہے، آرمی چیف کی توسیع جیسے معاملے پر قانون سازی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ان حالات میں پاکستان وکلا اور ڈاکٹرز کے ایسے رویے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔جے یو آئی (ف)سربراہ نے کہا دنیا میں معیشت کا توازن مغرب سے ایشیاء کی طرف آ رہا ہے جبکہ عمران خان مغربی قوتوں کا آلہ کار بن کر سی پیک کیخلاف کام کر رہاہے۔ آج سے پہلے پاکستانی سرینگر کی فکر کرتا تھا، آج یہ فکر ہے مظفرآباد کو کیسے بچائیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ کوئی احتساب نہیں، سیاسی لوگوں کو قوم کے سا منے مجرم پیش کرنا زیادتی ہے، بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ حکومتی اتحادیوں کی بدلی ہوئی زبان اسی کی طرف اشارہ ہیں۔

فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -