آ صف علی زرداری رہائی کمیٹی کی جانب سے اظہار تشکر منایا گیا

آ صف علی زرداری رہائی کمیٹی کی جانب سے اظہار تشکر منایا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ضلع سینٹرل میں سابق صدر آ صف علی زرداری رہائی کمیٹی کے صدر میر گجو ملاح کی سربراہی میں سابق صدر کی رہائی کی خوشی میں اظہار تشکر مں ایا گیا جس میں فریال تالپور کے پرئیوایٹ سیکرٹری آ غا تنویر سمیت نظام الدین جنرل سیکرٹری اعظم خان اور سئینر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل تقریب کے چیف آ رگنارئزر سئینر رہنما سائیں عاطف سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ مقامی ہال میں منعقدہ تقریب میں شہر بھر سے جیالے بھی اس تقریب میں پہنچے اور سابق صدر کی رہائی کی خوشی میں ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اس موقع پر تقریب میں شریک شخصیات نے خطاب میں کہا سابق صدر کی رہائی پر اعلی عدالتوں کے شکر گزار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ پہلے کسی کے آ گے جھکی ہے اور نہ جھکے گی۔ تقریب میں شریک سابق صدر کی رہائی سے کارکنان بہت خوش نظر آ ئے

مزید :

صفحہ اول -