کراچی:پیٹ میں ہوا بھرنے سے شہری جاں بحق ہوگیا

کراچی:پیٹ میں ہوا بھرنے سے شہری جاں بحق ہوگیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے،جہاں بلدیہ ٹاؤن میں پیٹ میں ہوا بھرنے سے شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں جھگڑے کے بعد دوستوں نے مبینہ طور پر بس ڈرائیور کے پیٹ میں پریشر پائپ سے ہوا بھردی تھی، حالت خراب ہونے پر نور شیر کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق اسد اور سمیع اللہ نامی افراد نورشیر کو عباسی شہید اسپتال لیکر آئے تھے، ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد دونوں فرار ہوگئے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے بس کلینر کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جس نے بتایا کہ گاڑی کی صفائی کررہا تھا،نور شیر کے چیخنے کی آواز آئی،نور شیر کے دوستوں نے اس کے پیٹ میں ہوا بھر دی تھی۔جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ معاملہ واقعی مذاق ہے یا جھگڑا اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -