دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے ٹوئٹ پر بھارتی وزارت خارجہ کا موقف مسترد کر دیا

 دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے ٹوئٹ پر بھارتی وزارت خارجہ کا موقف مسترد کر دیا

  

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر بھارتی وزارت خارجہ کا موقف مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے حالیہ متعصبانہ قانون پر رائے دی تھی جبکہ بھارت کے غیر جانبدار ماہرین بھی بھارتی قانون پر تنقید کر چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کے اس قانون کو غیر آئینی اور مسلمان دشمن قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ جھوٹ پر مبنی قانون ہے اور بی جے پی دور میں اقلتیوں کی حالت زار کی عالمی میڈیا نے بھی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے قاتل کے پاس اقلتیوں کے حقوق کی بات کا کوئی اخلاقی جواز نہیں کیونکہ 9لاکھ بھارتی فوج نے 80لاکھ کشمیریوں کو گزشتہ چار ماہ سے قید رکھا ہوا ہے، عالمی برادری کو بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کو نوٹس لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ ان مظلوم اقلتیوں میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سرفہرست ہیں۔

  دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -