آصف علی زرداری صحت یاب ہوکر کھلاڑی کو عوامی طاقت سے چھکا ماریں گے پی پی رہنماؤں کا تقریب سے خطاب

  آصف علی زرداری صحت یاب ہوکر کھلاڑی کو عوامی طاقت سے چھکا ماریں گے پی پی ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)سیاست کے اناڑی انتقامی وزیراعظم عمران احمد نیازی اور تمام نااہل حکومتی ٹولے کو صحیح جمہوری سبق سکھانے کیلئے آصف علی زرداری کی رہائی ہو چکی ہے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جنوبی پنجاب، سندھ، گلگت(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

بلتستان، آزاد کشمیر میں عوامی اجتماعات سے خطاب سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار تو پہلے سے ہی ہو چکی ہے اب بہت جلد آصف علی زرداری بھی صحت یاب ہو کر جب میدان سیاست میں آئیں گے تو اس کھلاڑی وزیراعظم کو عوامی طاقت سے ایسا چھکا ماریں گے کہ یہ ایوان اقتدار سے ہمیشہ کیلئے بھاگ جائے گا ہم عدلیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے حق پر مبنی فیصلہ دیا ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ملتان ڈویڑن کے صدر خالد حنیف لودھی، ملتان سٹی کے جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، ترجمان ملتان سٹی وحید الحسن بھٹہ جانباز، ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران، نائب صدور ملتان سٹی نعیم شہزاد بھٹی، حاجی خلیل راں، سید فرحان زیدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان سٹی حاجی امین ساجد، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی، ضلعی جنرل سیکرٹری پی وائی او ملک ندیم اختر، ملک رمضان کمبوہ، شیخ عمران ٹیپو، شبیر قریشی اور قمر ہنجرا نے ملک وحیدالحسن بھٹہ جانباز کی طرف سے آصف علی زرداری کی رہائی کی خوشی میں تقریب تشکر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آصف علی زرداری کی رہائی کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی مقررین نے مزید کہا کہ لوگوں کو لٹکانے کے قبیع منصوبے بنانے والے تبدیلی کے سوداگروں نے غلط روایات کی داغ بیل خود ڈالی تھی اب ان روایات کی پاداش میں کالا اور سفید کوٹ کے مابین جو کچھ ہوا یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے مزید کہا کہ 27 دسمبر کو پنڈی میں شھید جمہوریت محترمہ کی جائے شہادت پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہو گا اور اس عوامی اجتماع سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب فرمائیں گے اور ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب سے پارٹی عہدیدران و کارکنان شرکت کر کے شھید جمہوریت محترمہ سے اپنی عقیدت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -