انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے صوبائی وزراء کو ٹاسک‘ مانیٹرنگ کا بھی حکم
ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدارنے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے صوبائی وزراء کو ذمہ داریاں سونپ دیں. صوبائی وزراء 16دسمبر سے 20دسمبر تک چلائی جانے والی خصوصی انسداد(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
پولیو مہم کی مانیٹرنگ اور اپنے متعلقہ ڈویژن میں انسدادپولیو مہم میں انتظامیہ کی معاونت اور نگرانی کریں گے-مراد راس لاہورڈویژن،حافظ ممتاز احمد فیصل آبادیاسرہمایوں راولپنڈی،عنصر مجید خان نیازی سرگودھا،محمد اخلاق گوجرانوالہ، نعمان لنگڑیال ساہیوال،سمیع اللہ چودھری بہاولپور،،محسن لغاری ڈی جی خان اور محمد اختر ملک ملتان ڈویژن میں انسدادپولیومہم کی مانیٹرنگ کریں گے-صوبائی وزراء تفویض کردہ ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور متعلقہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی وزراء ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنائیں کیونکہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے اور ہم نے ملکر پولیو کاخاتمہ کرنا ہے. انہوں نے کہاکہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے. سردار عثمان بزدار نے والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں
حکم