ایجوکیشن سیکٹر‘ آئندہ سال ڈائریکٹوریٹ بحال کرنیکا حتمی فیصلہ‘ سمری فائنل

        ایجوکیشن سیکٹر‘ آئندہ سال ڈائریکٹوریٹ بحال کرنیکا حتمی فیصلہ‘ سمری ...

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب نے جنوری میں تعلیم کے شعبہ میں ڈائریکٹریٹوریٹ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب کی طر ف سے سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی گئی حکومت پنجاب نے ڈائریکٹریٹوریٹ بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں ایک سمری سیکرٹری تعلیم پنجاب کے توسط سے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی گئی ہے۔ ہر ڈویژن میں ڈائیریکٹر کی تین سے پانچ تک اسامیاں پیدا کی گئی ہیں ۔ گریڈ بیس کے افسران کو ڈائریکٹر لگایا جائے گا۔ بیس گریڈ بیس اور گریڈانیس میں (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

حال ہی میں ترقی پانے والے ا فسران کی 31 دسمبر سے قبل تقریری کا قوی امکان ہے۔ دوسو چالیس سے زاہد افسران کی سمری وزیر اعلی پنجاب سے منظوری کے لیے روانہ کر دی ہے۔ ڈیرہ ڈویژن میں تقریری کے لیے متعدد اساتذہ کرام نے دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے۔۔ واضع رہے کہ قبل ازیں اس منصوبے پر عمل درامد کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے راو لپنڈی میں فرح جاوید کو ڈائریکٹر لگایا جاچکا ہے۔

سمری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -