بارش کے بعد لُنڈا بازار میں رش گرم کپڑوں کی قیمتوں میں پھر اضافہ

  بارش کے بعد لُنڈا بازار میں رش گرم کپڑوں کی قیمتوں میں پھر اضافہ

  

ملتان(نیوز رپورٹر) ماہ دسمبر کی پہلی بارش نے شہریوں کو ٹھٹھرا کررکھ دیا اس یخ بستہ سردی سے بچنے کے لئیے شہر میں لنڈے(استعمال (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

شدہ)کے کپڑوں اور دیگر سامان کی مانگ بے تحاشابڑھ گئی ہے۔دکانوں اور ریڑھیوں پر خواتین سمیت شہریوں کے رش میں اضافہ ہو گیا ہے۔دکانداروں نے زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں گرم کپڑوں وغیرہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے۔قیمتوں میں اضافہ کا رجحان غالب آنے سے سفید پوش طبقے اور غریب شہریوں کے لئے نئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ملک میں سردی کی حالیہ لہر کے باعث موسم میں شدت آگئی ہے۔جس پر شہریوں نے لنڈے بازاروں کا رخ کر لیا ہے اوراستعمال شدہ کپڑوں کی خریداری کا کام شروع کر دیا ہے۔گزشتہ روز حسین آگاہی،گھنٹہ گھر،اندرون شہر،گردیزی مارکیٹ،دہلی گیٹ،حافظ جمال روڈ، سمیت مختلف علاقوں میں لنڈے کے کپڑوں کی خریداری کے کام میں رش رہا۔شہریوں اورخواتین کی بڑی تعداد استعمال شدہ کپڑوں کی خریداری کا کام کرتی رہی۔لنڈے بازاروں میں سوئیٹر،جرسی،کوٹ،اپر،جوگر،ٹوپی،مفلر،ٹراؤزر،دستانوں وغیرہ کی خریداری کا کام سب سے زیادہ ہے۔

رش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -