کیٹل مارکیٹ کمپنیوں کو تحلیل  کرنے یا نہ کرنے پر دوبارہ غور شروع 

کیٹل مارکیٹ کمپنیوں کو تحلیل  کرنے یا نہ کرنے پر دوبارہ غور شروع 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب کی بیوروکریسی میں تبدیلی کے بعد ملتان سمیت صوبہ بھر کی کیٹل مارکیٹ کمپنیوں  کو تحلیل کرکے ایک (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

کمپنی بنائے جانے کے فیصلہ کونظرثانی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی سابق بیوروکریسی کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر کی تمام کیٹل مارکیٹوں کو ختم کرکے پنجاب کی سطح پر ایک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس ضمن میں کمپنی کیلئے نیا سروس سٹکچر بنایا گیااب پنجاب کی نئی بیوروکریسی کی آمد کے ساتھ ہی کیٹل مارکیٹ کمپنیوں  کو تحلیل کرنے یا نہ کرنے پر دوبارہ غور شروع کیا جارہا ہے۔ 

کیٹل مارکیٹ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -