حکومت ٹنل فارمنگ‘ جدید زرعی پروگرامز پر توجہ دے رہی ہے‘ زرتاج گل

حکومت ٹنل فارمنگ‘ جدید زرعی پروگرامز پر توجہ دے رہی ہے‘ زرتاج گل

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسڑکٹ بیورورپورٹ)وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا. پیاز، ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں او رپھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ٹنل فارمنگ اور دیگر جدید زرعی پروگرامز پر توجہ دے رہی ہے. موسمیاتی تبدیلی سے ٹماٹر ا و رپیاز کی فصل متاثرہوئی تاہم موجودہ صورتحال تسلی بخش ہے اور بہت جلد پیاز، ٹماٹر اوردیگر اجناس کی قیمتیں اعتدال پر آجائیں گی اور عوام کو مستقل بنیادوں پر ٹماٹر او رپیاز سستے داموں میسر ہوں گے. وفاقی وزیر مملکت نے سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ کی وجوہات بھی دریافت کیں. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ بزدار حکومت کاشتکاروں کی فلاح اور عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے سبزیوں منڈیو ں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنے سے مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کیا گیا. سبزی منڈیو ں میں نرخ پر قابو پانے سے مارکیٹوں میں ارزاں نرخوں پر پھل اور سبزیاں میسر آ رہی ہیں. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اوردیگر موجود تھے۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -