حکومت مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے‘ سمیع الحسن گیلانی

  حکومت مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے‘ سمیع الحسن ...

  

اوچ شریف(سٹی رپورٹر‘نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے اوچ موغلہ میں سید اظہر علی رضوی کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا حلقہ این اے 174 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے جائیں گے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے ریسکیو1122تمام سڑکوں کی تعمیر پل للو والی ڈبل پل اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ تک دو رویہ سڑک کی تعمیر اوچ موغلہ میں سیوریج لائن اور مین سڑک کی تعمیر جمال درویش ناصر ٹاون میں بھی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر پر بہت جلد کام شروع کیا جائیگا ان کاموں کی منظوری دے دی گئی ہے انہوں نے کہا موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان ملکی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسی کی وجہ سے آج ملک بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے ملک کو لوٹنے والے بہت آئے ہیں لیکن پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے کسی نے نہیں سوچا ہے انہوں نے کہا موجودہ تحریک انصاف کی حکومت تمام تر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مایوسی ہو گئی بے بنیاد پروپیگنڈوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے,اس موقع پر سید طارق امین,ندیم خان بربرا ایڈووکیٹ,اعظم چھٹہ,سابق کونسلر حنیف خان رند,اجمل خان,شیخ نعمان,رانا عرفان,آلہ بخش مانک,حاجی ارشد خان و دیگر عمائدین موجود تھے۔

سمیع الحسن گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -