چیمبر آف کامرس وفد کی کمشنر بہاولپور سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

      چیمبر آف کامرس وفد کی کمشنر بہاولپور سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر جاوید اقبال چوہدری کی قیاد ت میں کمشنر بہاولپور ڈویژن محمد آصف اقبال چوہدری سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں چیمبر کے سینئر نائب صدراحمد بلال، نائب صدر محمد الیاس خان، ایگزیکٹو رکن چوہدری تنویر محمود، سابق صدر ملک محمد اعجاز ناظم اور بہاولپور پریس کلب کے صدر نصیر احمد ناصر شامل تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوذب سعید بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صدر چیمبر نے کمشنر بہاولپور(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

ڈویژن کو ان کی بہاولپور تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔مسائل پر بات کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے تعمیراتی کاموں میں چند مسائل رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جن میں اسٹیٹ کے اپروچ روڈ میں نجی زمین مالکا ن کی زمینوں کی ادائیگی تاحال نہیں ہو سکی جبکہ PIEDMCکی جانب سے لوکل انتظامیہ کو دو سال قبل 7.28ملین کی رقم موصول ہو چکی ہے۔ صدر چیمبر نے یہ بھی بتایا کہ اسٹیٹ میں کچھ لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے جس سے اسٹیٹ کے کاموں میں مسائل در پیش ہیں ان لوگوں سے بھی زمین خالی کراکر PIEDMCکے حوالے کی جائے۔ڈی سی شیڈول ریٹس پر بات کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ ڈی سی شیڈول ریٹس میں انڈسٹریل کالم کا اضافہ کیا جائے کیونکہ ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے زمینوں کے ریٹس بہت زیادہ ہیں اور علاقے میں نئے صنعتی یونٹس لگانے کے لیے کمرشل ریٹس کے تحت ادائیگی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ بہاول کلب کی ممبر شپ پر بات کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ کلب کی ممبر شپ جاری کی جائے اور رینوویشن کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اسلحہ لائسنس کے اجراء پر بات کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ انڈسٹری مالکان کو اسلحہ لائسنس کا اجراء یقینی بنایا جائے۔سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی ذاتی بلڈنگز کے قیام کے سلسلے میں بھی مقامی انتظامیہ سے زمین کی فراہمی کے لیے درخواست کی گئی۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے چیمبر کے تمام مطالبات کو بغور سننے کے بعد ملاقات میں موجود ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو پیش کیے گئے مطالبات کے حل کے لیے فوری طور پر احکامات جاری کیے جبکہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کی رقوم کی ادائیگی کے لیے بھی احکامات جاری کیے۔ اسٹیٹ میں ایکروچ منٹ کے مسئلے کے حل کے لیے ہمراء ڈپٹی کمشنر کوسائٹ کا وزٹ کرنے کے لیے بھی کہا۔ بہاولپور میں ہونے والی ڈیزرٹ جیپ ریلی پر بات کرتے ہوئے کمشنر بہاولپور ڈویژن نے بتایا کہ وہ اس ایونٹ میں مزید بہتری لانا چاہتے ہیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے اس ایونٹ میں روائتی و ثقافتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ فوڈ چین کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ بہاولپور کی مقامی مصنوعات اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو، انہوں نے اس سلسلے میں بہاولپور چیمبر کی جانب سے تعاون کے لیے کہا گیا جس پر صدر چیمبر نے اپنی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -