انجکشن لگنے سے 65سالہ بزرگ جاں بحق‘ ورثا کا ڈاکٹر ز کیخلاف مظاہرہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دوران علاج انجکشن لگنے سے بزرگ مریض جاں بحق ہوگیا،لگنے والا انجکشن ری ایکشن کرگیا، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے وارڈ نمبر 14 ای کے رہائشی 65 سالہ بزرگ غلام مصطفی کو پاوں پر زخم ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا،ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر شاہد گرمانی نے بزرگ مریض غلام مصطفی کو چیک(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
کیا اور وارڈ میں داخل کردیا،وارڈ میں موجود ڈیوٹی عملہ نے بزرگ مریض کو ڈاکٹر کی ہدایت پر طبی امداد دی، دوران علاج 65 سالہ بزرگ دم توڑ گیا، ورثاء نے الزام عائد کیا وارڈ عملہ نے انجکشن لگایا جو ری ایکشن کرگیا جس کے باعث بزرگ غلام مصطفی کی موت واقع ہوئی،ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ اور عملہ کے خلاف احتجاج کیا اور کاروائی کا مطالبہ کیا،اس حوالے سیہسپتال انتظامیہ نے معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے ورثاء کے مطالبہ پر معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
مظاہرہ