نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے چہلم‘ شاہ محمو د کی شرکت

نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے چہلم‘ شاہ محمو د کی شرکت

  

ملتان (نیوز رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شا ہ محمود قریشی کے کزن اورسابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی مرحوم کے صاحبزادے نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کے ایصال(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

ثواب کیلئے چہلم گزشتہ روز مرحوم کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس ملتان میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر مجلس عزاء سے ممتاز عالم دین علامہ عاقل رضا زیدی نے خطاب کیا۔ جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔رسم چہلم میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلقات رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین حسین قریشی‘ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پیر ظہور حسین قریشی‘ سید ابن عباس‘ نواب مقبول قریشی‘ حسن حسین قریشی‘ مرتضیٰ قریشی‘ کمیل قریشی‘ مظہر عباس گردیزی‘ سید زاہد حسین گردیزی‘ ملک عاشق شجرا‘ رانا عبدالجبار‘ میاں جمیل‘ بابر شاہ‘ رانا افضل‘ مظہر جاوید‘ ملک جمال لابر‘ راؤ امجد‘ قسور سعید مرزا‘ ملک اختر بھٹہ‘ عمران گردیزی‘ خواجہ سلیمان صدیقی‘ سید عرفان نقوی‘ خواجہ فاضل‘ خواجہ یونس‘ ڈاکٹر الطاف قریشی‘ میاں تنویر اے شیخ‘ ڈاکٹر آصف قریشی‘ اشرف قریشی‘ سردار ارشد قندرانی‘طیب لوٹھڑ‘ رانا شوکت‘ شاہد مظفر‘ مسعود مغل‘ اقبال سہو شامل ہیں۔ چہلم کے اختتام پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نواب عاشق قریشی مرحوم‘ نواب ریاض قریشی مرحوم‘ اپنی ہمشیرہ مرحومہ اور خاندان کے دیگر مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی اور غم میں شرکت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

چہلم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -