وفاقی حکومت کسی معاملے پر اتحادیوں کو اعتمادمیں نہیں لیتی،اختر مینگل

وفاقی حکومت کسی معاملے پر اتحادیوں کو اعتمادمیں نہیں لیتی،اختر مینگل

  

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی بھی معاملے پر اتحادی جماعتوں کو اعتمادمیں نہیں لیتے اگر بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہے تو غیر جانبدار انتخابات کرانا ہوگا اور جب تک حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہونگے بلوچستان کے مسائل(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

حل کرنا بڑا مشکل کام ہے اگر منتخب نمائندوں کی بجائے سلیکٹڈ کو لائیں گے تو پھر بلوچستان کبھی بھی ترقی نہیں کرے گا ناراضگیاں اور ناانصافیوں کی وجہ سے لوگ جدوجہد کرنے پر مجبور ہوگے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کو مطمئن نہ کیا گیا تو ہم اپنے راستے الگ کرینگے بلوچستان میں ایسی پارٹی کو اقتدار دیا گیا جن کاانتخابا ت سے قبل صوبے کے حوالے سے کوئی کردار نہیں تھا اگر ان لوگوں کو بلوچستان کے عوام پر مسلط کرنا پڑتا ہے تو پھر مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ مزید بلوچستان بحرانوں کاشکار ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سرداراختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کسی بھی صورت اصولوں پر سودا بازی نہیں کرینگے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ا ن کو پورا کرنے کی کوشش کرینگے ناراضگیاں ہمیشہ ناانصافیوں کی وجہ سے ہوتی ہیں یا وعدہ خلافی کی وجہ سے ہوتی ہیں جب کوئی معاہدہ کرتا ہے اس پر پورا نہیں اترتا تو ناراضگیاں بڑھتی ہیں اور اس سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔

اختر مینگل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -