حکومت ہر سطح پر اقلیتوں کو ریلیف دے رہی ہے‘ عون عباس بپی 

حکومت ہر سطح پر اقلیتوں کو ریلیف دے رہی ہے‘ عون عباس بپی 

  

ملتان (سٹی رپورٹر)مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس  بپی نے کہا ہے کہ یہ مقدس مہنیہ ہے، کرسمس کی خوشیوں میں ہم سب کو شریک ہونا چاہئے اس سے بین المذاہب محبتوں کو فروغ ملے گا، پاکستان پر کرسچن کمیونٹی کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چرچ آف پاکستان ملتان میں کرسمس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت بشپ لیو راڈرک پال نے کی جبکہ پادری نعیم جاوید نے سٹیج سیکرٹری کے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

 فرائض سرانجام دئیے۔ عون عباس  بپی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مساوی حقوق پر یقین رکھتی ہے، اقلیتوں کے مسائل حل کے لئے موجودہ حکومت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، مذہب کی بنیاد پر تفریق کرنے کی بجائے حکومت اقلیتوں کو ہر سطح پر ریلیف دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں مسیحی بچوں کو سکالر شپس دے رہے ہیں، گزشتہ سال مریضوں کے علاج پر سوا ارب روپے خرچ کئے۔ اس موقع پر انہوں نے مسیحی افراد کو سرکاری ہسپتال سے مفت علاج اور مفت تعلیم مہیا کرنے کا بھی اعلان لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشپ لیو راڈرک پال نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی کمیونٹی کا اہم کردار ہے، تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبہ جات مین ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے اقلیتی پرامن اور محب وطن ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے لئے دعا گو ہیں۔ بعد ازاں ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور بشپ لیو راڈرک پال نے ملتان، مطفر گڑھ، لیہ، میاں چنوں، خانیوال، لودھراں سمیت جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع سے تعلق رکھنے والے پوزیشن ہولڈرز 75 بچوں میں پانچ پانچ ہزار کے چیک اور شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب میں ممبر پنجاب بیت المال شیخ فرخ زبیر، پاکستان بیت المال کے اسسٹنٹ دائریکٹر محمود الحسن، پادری سہراب ولیم، پیٹر شمشاد اور دیگر نے شرکت کٰ

عون بپی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -