میڈیا ہاؤس پر حملہ، مدعی  مقدمہ کی استدعا پر سماعت ملتوی 

میڈیا ہاؤس پر حملہ، مدعی  مقدمہ کی استدعا پر سماعت ملتوی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان مخالف نعروں، دہشتگردی، میڈیا ہاس پر حملے اور میڈیا ہاؤس پر حملے کے دو مقدمات میں مدعی مقدمہ کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پاکستان مخالف نعروں، دہشتگردی، میڈیا ہاس پر حملے اور میڈیا ہاس پر حملے سے متعلق ایم کیو ایم رہنماں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار، ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان، کنور نوید جمیل، قمر منصور، شاہد پاشا گلفراز خٹک و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ عبد الغفار نے استدعا کی میری طبیعت ٹھیک نہیں لہذا سماعت ملتوی کردی جائے۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر فاروق ستار، عامر خان و دیگر کے وکیل  مدعی مقدمہ کے بیان پر جرح جاری کرینگے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ آرٹلری میں دو مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج ہیں۔ مقدمے میں عدالت بانی ایم کیو ایم سمیت 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -