محمد حسین محنتی سے جمعیت کے  معتمد عام حمزہ محمد صدیقی کی ملاقات 

محمد حسین محنتی سے جمعیت کے  معتمد عام حمزہ محمد صدیقی کی ملاقات 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے طلبہ یونین کی بحالی کا بل خوش آئندہ ہے، طلبہ یونین بحال اور بجٹ سمیت طلبہ کو آزادانہ حقوق دیئے جائیں کیونکہ طلبہ یونینز سیاست کی نرسریاں ہیں۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا ء آڈیٹوریم میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے معتمد عام (سیکرٹری جنرل) حمزہ محمد صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے صدر پروفیسر اسحاق منصوری اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جمعیت کے معتمد عام حمزہ محمد صدیقی نے صوبائی امیر کو جمعیت کی سرگرمریوں و رفتار کار سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کے پیش نظر جمعیت نے اپنی دعوتی و تنظیمی سرگر  کے ساتھ طلبہ یونین کی بحالی کے لیے بھی جدوجہد تیز کردی ہے۔ جس میں یک نکاتی ایجنڈے کے تحت تمام طلبہ تنظیموں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اس حوالے سے 17 دسمبر کو اسلام آباد میں جمعیت کے زیراہتمام ایک اجلاس طلب اور تمام نمائندہ طلبہ تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -