کراچی پولیس کے جوانوں کوریفریشر کورس کرنے کے احکامات

کراچی پولیس کے جوانوں کوریفریشر کورس کرنے کے احکامات

  

کراچی (کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ اور آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی خصوصی توجہ اور احکامات کے تناظر میں کراچی پولیس کے اٹھارہ سو افسران اور جوانوں کو تین روزہ ریفریشر کورس کے لیئے باقاعدہ منتخب کرتے ہوئے تربیت کا آغاز کیا جارہا ہے۔پہلے مرحلے میں مذکورہ افسران اور جوانوں کو شہیدبینظیربھٹوایلیٹ ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں تین روزہ ریفریشر کورس کے تحت پولیسنگ کے دن اور رات کے اوقات میں فائرنگ کرنے کے جدیداورکارآمد اصول،کب اور کن حالات میں حفاظتی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فائرنگ کی جائیگی،دن اوررات میں اسنیپ چیکنگ کے دوران تلاشی کے جدید اصول،پولیس کاعوام کے ساتھ رویہ بہتررکھنے کے اصول،مجمع کوکنٹرول کرنے کے جدیدطریقے،ساتھیوں کے زخمی ہونیکی صورت میں ان کوطبی امداد پہنچانے کے اصول اورپولیس فورس کا صحیح استعمال کی تربیت دی جائے گی۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران اور جوانوں کو ریفریشر کورس کے تحت جدید تربیت کی فراہمی کا مقصد انکی استعدای صلاحیتوں کو مزید تقویت دینا اور پولیسنگ کے مجموعی امور واقدامات کو غیرمعمولی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کراچی پولیس کے اٹھارہ سو افسران اور جوانوں کا ریفریشر کورس کے لیئے منتخب کیاجارہا ہے اور آگے چل کر اسکے دائرے کو بتدریج اورمرحلہ وار وسعت دی جائیگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -