محکمہ تعلیم سندھ کا اسکولوں میں انسدادِ پولیو مہم چلانے کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ کا اسکولوں میں انسدادِ پولیو مہم چلانے کا اعلان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سندھ نے محکمہ صحت کے ہمراہ اسکولوں میں انسدادِ پولیو مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اسکولوں میں انسدادِ پولیو مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل اسکولز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت سندھ نے مشترکہ طور پر اسکولوں میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو 16 تا 20 دسمبر جاری رہے گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مہم کے دوران اسکولوں میں 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں اسکولوں کو پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انسدادِ پولیو مہم میں تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -