سندھ میں گندم کا بحران پیدا  ہورہا ہے،حلیم عادل شیخ 

  سندھ میں گندم کا بحران پیدا  ہورہا ہے،حلیم عادل شیخ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں گندم کا بحران پیدا ہورہا ہے، سندھ حکومت عملی اقدامات اٹھانے میں ناکام ہوچکی ہے،  پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت عوام کو روٹی،کپڑا،مکان دینے کے بجائے چھین رہی، ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں ممکنہ کمی ہوسکتی ہے جہاں ٹڈے ڈلوں کے حملوں سے کاشتکاروں کا نقصان پہنچا ہے وہاں ایمرجنسی نافذ کی جائے وار سندھ حکومت متاثرہ کاشتکاروں کو رلیف مہیا کرے۔سندھ زرعی صوبہ ہے سندھ میں زراعت کے حوالے سے سندھ حکومت نے دس سالوں میں کوئی کام نہیں کیا، گنے کے کاشتکار کئی سالوں سے سراپا احتجاج ہیں ان کوبھی حق نہیں دیا جاتا ہے۔