عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جمشید چیمہ

  عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جمشید چیمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کی زندگیوں میں خوشحالی اور آسودگی لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں،وہ وقت بھی آئے گا جب پاکستان کاہیومن ڈویلپمنٹ میں سر فہرست ممالک میں شمار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران پسے ہوئے طبقات اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور بہتری لانے کی بجائے اپنی اور اپنے حواریوں کی زندگیوں میں بہتری کیلئے کوشاں رہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ایک بڑی تعداد سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پہلے دن سے موقف ہے کہ ہم اپنے عوام پر خرچ کریں گے۔

اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ جیسے جیسے حکومت کووسائل میسر آئیں گے عوام پر خرچ کرنے کی شرح بھی بڑھائی جائے گی اور یہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کے لئے پیشرفت کی جارہی ہے اور قوم کو جلد خوشخبری ملے گی جس کے بعد امیر اور غریب کے بچے کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آئیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -