کائنات میں سب سے بڑی ہستی رسول کریم ؐ ہیں، حاجی خوشی محمد

  کائنات میں سب سے بڑی ہستی رسول کریم ؐ ہیں، حاجی خوشی محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) کائنات میں سب سے بڑی ہستی رسول کریم ؐہیں اور قرآن پاک میں اللہ تعالی نے آپ کی عزت و توقیراور ادب و احترام بجا لانے کا حکم فرمایا ہے یہ بات سماجی شخصیت حاجی خوشی محمد نے عوامی اجتماع میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ؐ کی بے ادبی و گستاخی سے سارے عمل ضائع ہوجاتے ہیں۔ پاکستانی قوم لوڈ شیڈنگ‘ گیس کی کمی‘ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں سب کچھ برداشت کرسکتی ہے مگر رسول کریم ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرے گی۔