ایل پی جی شاپس اور منافع خوروں کے خلافکارروائی،درجنوں گرفتار

  ایل پی جی شاپس اور منافع خوروں کے خلافکارروائی،درجنوں گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 215 مقامات کو چیک کیا اور52 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور61 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 19 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور21 افراد کو حراست میں لے لیا اور07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔دریں اثناء اے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے برکی کے علاقے میں اوور چارجنگ اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 20000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک برکی کے علاقے میں کریک ڈاؤن کیا۔01 دکان کو سیل جبکہ مشین کو ضبط کر لیا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -