پڑھے لکھے طبقہ کی جانب سے قانون کی دھجیاں بکھیرنا زیادتی ہے،صدام اطہر
لاہور (سٹی رپورٹر) پڑے لکھے اور قانونی جنگ لڑنے والوں کی جانب سے جس طرح قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں ہیں وہ قابل مذمت ہیں،وکلاء کسی بھی سوسائٹی کا پڑھا لکھا طبقہ ہے جن سے اس طرح کی دہشت گردی کی بالکل توقع نہیں کی جاسکتی ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما صدام اطہر نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی آئی سی حملہ میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔
جن پر افسوس ہے میری حکام بالا سے اپیل ہے کہ ملوث کرداروں کو جتنی جلدی ممکن ہو سکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی گھناؤنی حرکت کرنے کی جرات نہ کرسکے۔