حکومت امن وامان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے،دردانہ صدیقی

  حکومت امن وامان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے،دردانہ صدیقی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی،صدر صوبہ وسطی پنجاب ربعیہ طارق نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ایجوکیشن ایکسپو پر شر پسندوں کا حملے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امن وامان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ابھی قوم مرید کے اور پی آ ئی سی پر حملوں کے غم سے نہیں نکلی تھی کہ اب وفاقی دارالحکومت میں بھی قتل وغارت گری کا کھیل کھیلا گیا۔یہ حملہ جمعیت اور طلبہ تنظیموں کی بحالی کی حالیہ تحریک کو بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ بدامنی کراچی میں تھی لیکن اب پورا ملک اس کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ان ہتھکنڈوں سے اسلامی نظریہ اور اسلامی تنظیموں کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔

اسلام آ باد انتظامیہ شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کرے۔نے حملے میں شہید ہونے والے جمیعت کے امیدوار رکن طفیل الرحمن کے بلند درجات اور زخمی طلباء کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق،ثمینہ سعید،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اورصدر ضلع لاہور زرافشاں فرحین نیبھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -