فلموں کی پیشکش کے باوجود توجہ ٹی وی پر مرکوز ہے،عینی رباب
لاہور(فلم رپورٹر)ادکارہ و ماڈل عینی رباب نے کہا ہے کہ مجھے فلموں میں کام کی پیشکش ہے لیکن فی الحال تمام توجہ ٹی وی پر مرکوز ہے۔ میں نے حال ہی میں ایک ویب سیریز میں کام کا معاہدہ کیا ہے۔اس ویب سیریز میں حساس معاشرتی موضوع پر مبنی کہانیاں شامل کی جائیں گی۔میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ میں ان کرداروں کوترجیح دوں جن میں پرفارمنس کا مارجن موجود ہو۔ وقت کے ساتھ اپنے آپ کو بدل لینا ہی عقلمندی ہے۔ جدید دور کے ساتھ خود کو لے کر چلتی ہوں جب ہی کامیاب ہوں۔ ان کاکہنا ہے کہ ان دنوں ٹی وی کمرشلز میں مصروف ہوں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حوالے سے عینی رباب کاکہنا تھاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی شہرت کا گراف قدرے بہتر ہوا ہے اب نا صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی پاکستانی فلموں کو پسند کیا جارہا ہے ہماری فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیں۔
بیرون ممالک میں جو لوگ انڈین فلمیں دیکھتے تھے ان کے لئے بھی پاکستانی فلموں کی شکل میں آپشن مل گیا ہے، نئی فلموں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتر سے بہتر فلمیں بنا کر ریلیز کرنے وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔