ابرارالحق کا نیاگیت”کوریڈور“ ریکارڈ

  ابرارالحق کا نیاگیت”کوریڈور“ ریکارڈ

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف گلوکارو رہنما پاکستان تحریک انصاف ابرارلحق نے معروف شاعرہیراجی کا لکھا ہوا نیا گیت”کوریڈور“ ریکارڈ کروادیا،تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی۔ایک ملاقات کے دوران ہیرا جی نے بتایاکہ یہ نیا گانا انہوں نے کرتارپور راہداری کے لیئے لکھا تھا جسے پاکستان کے سپرسٹار گلوکار ابرارلحق نے گایا ہے۔ہیرا جی نے کہاکہ ان کا یہ گانا بھی ان کے سابقہ گانے ”روک سکوتوروک لوتبدیلی آئی رے“ کی طرح مقبول ہوگا۔

ہیراجی نے مذید کہاکہ کرتار پورراہداری کھلنے سے جس طرح ملک ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں اسی طرح دل اور لوگ بھی آگئے ہیں یہ موجود حکومت کا بہت اچھا فیصلہ ہے جس پر ہر کسی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ ہیرا جی ابرارلحق کے تمام تر سپرہٹ گیتوں سمیت دیگر گلوکاروں جن میں اکرم راہی،جواد احمد،نصیبو لعل،حمیرا چنا وغیرہ شامل ہیں کے لیئے سپرہٹ گیت لکھ چکے ہیں جو ان گلوکاروں کے للیئے وجہ شہرت بنے تھے اور پی ٹی آئی کی حکومت بننے میں بھی ان کے لکھے ہوئے گانے”روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے“ کابہت بڑا ہاتھ تھا۔

مزید :

کلچر -