گلوکار عاصم اظہر کا امریکی بینڈ سے اشتراک،گانا31جنوری کو ریلیز ہوگا

  گلوکار عاصم اظہر کا امریکی بینڈ سے اشتراک،گانا31جنوری کو ریلیز ہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے اشتراک سے نامور امریکی بینڈ کا نیا گانا 31 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔نوجوانی میں ہی شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے معروف امریکن ایلکٹرانک ڈانس میوزک بینڈ ’کریویلا‘ کے نئے گانے میں اشتراک کیا ہے۔امریکی ریاست نارتھ بروک کا یہ بینڈ 2007 میں بنا تھا جو 2 بہنوں جہان اور یاسمین یوسف پر مشتمل ہے۔ عاصم اظہر نے ’کریویلا بینڈ‘ کا آنے والا نیا گانا ’پیراڈائس‘ پروڈیوس کیا ہے، بینڈ نے سوشل میڈیا پر آنے والے البم کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کا نیا البم ’زیرو‘ 31 جنوری کو ریلیز ہوگا۔گلوکار نے گانا ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کمنٹ میں لکھا کہ اس گانے کا حصہ بننا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔

اور گانے کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔امریکی بینڈ کا 31 جنوری کو ریلیز ہونے والا البم 11 گانوں پر مشتمل ہوگا جس میں سے ایک گانا ”پیراڈائس“ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے پروڈیوس کیا ہے۔

مزید :

کلچر -