”خدا اور محبت“ سیزن 3 میں اقرا عزیز اور فیروز خان فائنل

  ”خدا اور محبت“ سیزن 3 میں اقرا عزیز اور فیروز خان فائنل

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل”خدا اور محبت“ کے سیزن 3 میں اقرا عزیز اور فیروز خان کو فائنل کرلیا گیا ہے جس کی ریکارڈنگ جلد ہی شروع ہوگی۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے معروف رائٹر ہاشم ندیم خان کے ناول پر مبنی اس سیریل کے پہلے دو سیزن بہت مقبول ہوئے جس کے بعد اب تیسرا سیزن بنایا جارہا ہے جس کی کاسٹ بارے سے بہت سی افواہیں زیر گردش تھیں اس حوالے سے کئی نام سامنے آرہے تھے تاہم اب لیڈ کردار فائنل ہوگئے ہیں۔اس بار سیریل کی ڈائریکشن سید وجاہت حسین دیں گے۔

مزید :

کلچر -