تحصیل میونسپل آفیسر سہیل  خان سدوزئی کے کامیاب  مذاکرات، ملازمین کا احتجاج ختم 

تحصیل میونسپل آفیسر سہیل  خان سدوزئی کے کامیاب  مذاکرات، ملازمین کا احتجاج ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)تحصیل میونسپل ملازمین سے تحصیل میونسپل آفیسر سہیل خان سدوزئی کے کامیاب مذاکرات، ملازمین نے احتجاج ختم کرکے کام شروع کردیاجمعہ کے روز تحصیل میونسپل آفیسر سہیل خان سدوزئی نے ٹی ایم اے کے مختلف یونین کے عہدیداروں سعید گل بیٹنی، اختر زمان ارائیں، کفایت، اختر مغل، زیب عالم، فخر زمان،بشیراور تحصیل فنانس آفیسر عبدالحنان گنڈاپور سمیت دیگراہلکار اور عہدیدار بھی موجود تھے تحصیل میونسپل آفیسر نے ٹی ایم اے کے احتجاجی مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کے تمام ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی جلد ازجلد یقینی اور انکے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے جس پر ٹی ایم اے ملازمین نے احتجاج ختم کرکے کام شروع کرنے کا اعلان کیا ٹی ایم اے ملازمین سے تحصیل میونسپل آفیسر سہیل خان سدوزئی کا کہناتھاکہ ملازمین شہر میں صفائی اور پانی کی سہولیات عوام کو بہم فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی صورت غفلت برداشت نہیں کی جائیگی غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی اس موقع پر ٹی ایم اے ملازمین نے تحصیل میونسپل آفیسر کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -