صوابی‘ آئی جے ٹی اسلامک  یونیورسٹی میں ہونیوالے حملے  کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

صوابی‘ آئی جے ٹی اسلامک  یونیورسٹی میں ہونیوالے حملے  کیخلاف احتجاجی ...

  

صوابی(بیورورپورٹ)اسلامی جمعیت طلباء گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی نے اسلامک یونیورسٹی میں ہونے والے حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس امر پر آفسوس کااظہار کیا کہ اسلامک یونیورسٹی میں ایک پُر امن ایکسپو جاری تھا کہ اس دوران ایک تنظیم نے جمعیت کے پُرامن تعلیمی ایکسپو پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسلامی جمعیت طلباء کا سینئر رکن اور امیدوار طفیل گولی لگنے سے شہید ہو گئے جب کہ کئی طلباء شدید زخمی ہو گئے انہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے اور ان کو کڑی سزا دی جائے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -