لنڈی کوتل جیل سے دو افغان قیدی فرار
خیبر(آئی این پی) لنڈی کوتل حوالات سے دو افغان قیدی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گزشتہ روز طورخم سرحد پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر کے لنڈی کوتل پولیس کے حوالے کیا تھا، ملزمان اسلام آباد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔پولیس نے کہا ہے کہ رات گئے ملزمان لنڈی کوتل حوالات سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
قیدی فرار