ٹانک،گومل حدود میں نامعلوم مسلح افراد کا یف سی موبائل پر فائرنگ،2اہلکار شہید

ٹانک،گومل حدود میں نامعلوم مسلح افراد کا یف سی موبائل پر فائرنگ،2اہلکار شہید

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)مسلح ملزم کا تھانہ گومل پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ ایس ایچ او اور راہگیر سمیت سات پولیس اہلکار زخمی پولیس کی جوابی کاروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا دوسری کاروائی میں گومل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کا ایف سی کی موبائل پر فائرنگ دو ایف سی اہلکار شہید پولیس کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقہ گومل میں پولیس کی موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے مسلح ملزم نے پولیس کی گشتی پارٹی پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں تھانہ گومل کے ایس ایچ او عنایت اللہ،ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیق،سپاہی سعید الرحمن،سپاہی کوثر،سپاہی عمر خطاب اور سپاہی عامر نوید شدید زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گومل اور اور ٹانک سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا پولیس کی جوابی کاروائی سے مبینہ حملہ آور جسکا نام محمد نسیم بتایا جا رہا ہے مارا گیا ہے جبکہ ایک راہگیر جسکا نام حبیب اللہ بتایا گیا ہے زخمی ہوا ہے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو طبعی امداد کے لئے ٹانک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کو طبعی امداد دی گئی پولیس نے مارے جانیوالے حملہ آور کی لعش کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایک دوسے واقع میں تھانہ گومل کی حدود میں ایف سی کی موبائل گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جسکی زد میں آکر ایف سی کے دوجوان جن کے نام محسن اور یسین بتائے جاتے ہیں شہید ہو گئے ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کے حکام بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -