صنعتی ترقی کیلئے شرح سودکو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے‘ محمد شاہد

صنعتی ترقی کیلئے شرح سودکو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے‘ محمد شاہد

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) صنعتی ترقی کے لئے شرح سودکو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے زیادہ شرح سود کے باعث انڈسٹریز کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گاجو ملک میں ہوشرباء مہنگائی کا باعث بنے گا ان خیالات کا اظہار سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوہاٹ محمد شاہد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ دن رات بجلی استعمال کرتا ہے لیکن مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں روکاوٹ ہے بجلی مہنگی کرنے کے بعد بجلی بلز میں عائد مختلف قسم کے ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے جو بلوں کا 40فی صد بنتا ہے ان ناجائز ٹیکسوں سے عوام پر بجلی کے بل بوجھ بن چکے ہیں انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)سے شرائظ کے عوض عوام کو قربانی کا بکرانہ بنایا جائے کیونکہ ایسے فیصلوں سے وقتی ریونیوتو حاصل ہوجاتا ہے لیکن مہنگی بجلی اور دیگر اشیاء کے باعث برآمدات میں کمی ہوگی جس سے تجارتی خسارے میں اضافہ اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوگی آخر میں محمد شاہدنے کہا کہ مہنگی بجلی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مہنگی پیٹرولیم مصنوعات نے عوام کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے موجودہ صورتحال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت درست نہیں اس لیئے حکومت بجلی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ فی الفور واپس لے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -