تیمرگرہ‘ آئی جے ٹی کا سید طفیل الرحمان کے قتل کیخلاف مظاہرہ

تیمرگرہ‘ آئی جے ٹی کا سید طفیل الرحمان کے قتل کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ(بیورورپورٹ) لسانی سرائیکی تنظیم کی جانب سے اسلام آباد انٹر نیشنل یونیورسٹی میں اسلامی جمیعت طلباء کے کارکن سید طفیل الرحمان کے قتل کے خلاف تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے اسلامی جمیعت طلباء کے زیر اہتمام احتجاجی مظا ہرہ کیا جس سے اسلامی جمیعت طلباء تیمرگرہ مقام کے ناظم عبا د اللہ، جے ائی یوتھ کے محمد رازق، مشتاق خان اور جماعت اسلامی لوئر دیر کے سیکرٹری اطلاعات شعیب احمدنے خطاب کرتے ہوئے سید طفیل الرحمان کو قتل کرنے کی سخت الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ ایک سازش کے تحت اسلامی جمیعت طلباء کے پر آمن ایجوکیشن ایکسپو پرحملہ کیا گیا جوکہ کھلی غندہ گر دی اور دہشت گردی ہے انھوں نے کہا کہ سید طفیل الرحمان کو ایک سازش کے تحت شہید کیا گیا جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں یونین بحالی کو روکنا ہے انھوں نے کہا کہ اسلامی جمیعت طلباء پاکستان کے تعلیمی اداروں میں بڑی منظم اور ملک کی جغرا فیا ئی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ تنظیم ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ سید طفیل الرحمان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔