اسلام آباد پولیس کو مطلوب دو حوالاتی لنڈیکوتل سب جیل سے فرار

اسلام آباد پولیس کو مطلوب دو حوالاتی لنڈیکوتل سب جیل سے فرار

  

خیبر (بیورورپورٹ) اسلام آباد پولیس کو مطلوب دو حوالاتی لنڈیکوتل سب جیل سے فرار ہو گئے فرار ہونے والے دونوں حوالاتیوں کا تعلق افغانستان سے ہیں جو اسلام آباد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے،تفتیش جا ری ہیں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی لنڈیکوتل لیویز فورس ذرائع کے مطابق گز شتہ روز پاک افغان افغان بارڈر پر دو افغان باشندوں خالد اور فیا ض کو این ایل سی نے گرفتا رکر کے لنڈیکوتل خاصہ دار فورس کے حوالے کرکے سب جیل میں بند کر دیا دو نوں ملزمان اسلام آبا د پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے لیویز فورس ذرائع کے مطابق کہ گز شتہ رات دونوں حوالاتیوں نے لنڈیکوتل سب جیل میں ایگزاسٹ کو تھوڑ نکل گئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فرار ہونے والے دونوں ملزمان کے دوبارہ گرفتاری کیلئے پاک افغان شاہراہ پر ناکہ بندیاں کی گئی تھی اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ شروع کر دی گئی تھی لیکن آخری اطلاع آنے تک دونوں ملزمان دوبارہ گرفتا ر نہیں ہو سکے اس سلسلے میں تفتیشی آفیسر پولیس انسپکٹر عابد آفریدی نے میڈیا کو بتا کہ تفتیش جا ری ہیں اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ڈی پی او خیبر میڈیا کو بیان جا ری کرینگے اس سلسلے میں سب جیل سپرٹنڈنٹ آختر شاہ نے میڈیا نمائندوں کو فون پر بتا یا کہ بغیر ورانٹ اور ایف آئی آر کو ئی سب جیل میں نہیں رکھ سکتے اس لئے دونوں ملزمان انکے پاس سب جیل میں نہیں تھے واضح رہے کہ سب جیل لنڈی کوتل تھانہ ناک کے نیچے واقع ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -