شہرام خان ترکئی کا منیلا میں ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

شہرام خان ترکئی کا منیلا میں ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

  

پشاور (سٹا ف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے فلپائن کے شہر منیلا میں ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اے ڈی بی کے اعلیٰ حکام سے خیبر پختونخوا میں اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس سمیت کئی اہم باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری محکمہ ترقی و منصوبہ بندی عامر سلطان ترین، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر کیپی سی آئی پی واصف شنواری بھی وزیر بلدیات کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں صوبے میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن آپریشن کے لیے دیرپا اقدامات، پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے میونسپل سروسز کی فراہمی اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے شعبہ میں عوامی شکایات کے بہتر طریقے سے ازالے کے لیے میکنزم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء وزیرِ بلدیات شہرام خان ترکئی نے وفد کے ہمراہ منیلا میں بڑے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لامیسا کا بھی دورہ کیا۔ انہیں ٹریٹمنٹ پلانٹ کے مختلف حصوں کے معائنہ کے دوران بریفنگ دی گئی اور سیوریج کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے مشنری اور طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ بلدیات سے سیوریج کے پانی کو قابل استعمال بنانے والی کمپنی منیلاڈ کے صدر اور سی ای او رامنسیٹو نے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے شعبہ میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -