معاشرے کیلئے طبقے کو آگے لانا حکومتی وژن ہے‘ ڈی سی بنوں

معاشرے کیلئے طبقے کو آگے لانا حکومتی وژن ہے‘ ڈی سی بنوں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ پاکستان)کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق اور ڈپٹی کمشنر عطا ء الرحمان نے کہاہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو آگے لانے کے حکومتی وژن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ مدینے کی ریاست کے طرز پر ایک مضبوط معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ان خیالات کا اظہار پاکستان بیت المال کے چیئر مین عون چوہدری نے بنوں میں "احساس پروگرام " کے تحت یتیموں کیلئے یتیم خانے کے افتتاح کے موقع پر کیا اُنہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی رہائش اور تعلیم کی ذمہ داری حکومت نے لی ہے جس کیلئے "احساس پروگرام" کو لانچ کیا گیا ہے جس کے ثمرات معاشرے کے غریب اور یتیم بچوں کو آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں اور یتیموں کی داد رسی میں اللہ نے سکون ڈالا ہے اور ہمیں بھی ان کی مدد میں دلی سکون حاصل ہوتا ہے ہم پہلے بھی اعلان کر چکے ہیں کے بنوں میں جہاں جہاں یتیم بچے ہیں ان کی کفالت کی ذمہ داری حکومت نے لی ہے اور ان کو بہتر تعلیم، رہائش اورمفید شہری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے بعد ازاں چیئرمین پاکستان بیت المال عون چوہدری، کمشنر بنوں اور ڈپٹی کمشنر بنوں نے یتیم خانے میں موجود بچوں سے گپ شپ کی اور ان کی حوصلہ آفزائی کی۔