”سب سے پہلے عوام“، کامران بنگش کی ہدایت پر گلبہار یوٹرن کھول دی گئی

”سب سے پہلے عوام“، کامران بنگش کی ہدایت پر گلبہار یوٹرن کھول دی گئی

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہPK-77 میں تمام عوامی امور کو بغیر کسی سیاسی وابستگی اور اقربا پروری کے مکمل کر رہے ہیں۔ حلقے کے لوگ کسی بھی وقت آفس اور حجرہ آسکتے ہیں، عوامی بندہ ہوں غریب امیر فرق کے بغیر خدمت کررہا ہوں۔ سب سے پہلے عوام کے فلسفے کی بنیاد پر منتخب ہوا ہوں اور جہاں کہیں بھی عوام کو میری خدمات درکار ہوں گے میں وہاں وہاں عوام کے درمیاں موجود ہوں گا۔ گلبہار میں متعلقہ حکام کی جانب سے یوٹرن کو بند کر دیا گیا تھا جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات سامنے آرہی تھیں، نشاندہی ہونے پر وہ یوٹرن دوبارہ کھول دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی معاون نے PK-77 سے آئے ایک عوامی وفد سے ملاقات میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبہار پولیس سٹیشن کے سامنے بی آر ٹی تعمیر کی وجہ سے یوٹرن کو بند کردیا گیا تھاجس کو دوبارہ کھولنے کے لئے بلال ٹاؤن، واپڈا کالونی، کرسچن پورہ اور ملحقہ علاقہ جات کے رہائشیوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات پیش آرہی تھیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی معاون کامران بنگش نے متعلقہ حکام کو جلد از جلد یوٹرن کھولنے کی احکامات جاری کئے تھے۔ یوٹرن دوبارہ کھولنے پر اہل علاقہ کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس عوام دوست اقدام کی تعریف کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -