16 دسمبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس

16 دسمبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)کمشنر پشاور ڈویژن شہاب علی شاہ کی صدارت میں ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کی 16 دسمبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس جمعہ کے روز کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ پشاور ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ محکمہ صحت، پولیس، سکیورٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور ڈویژن میں کل1673037 بچوں کو سات روزہ پولیو مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں 823717، چارسدہ میں 267,427, مہمند میں 92,436, خیبر میں 213,030،اور نوشہرہ میں 276,427 بچوں کو پولیو کی ویکسین دی جائے گی۔ کمشنر پشاور شہاب علی شاہ نے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہے 16دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور اس کے سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ صوبے سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کو صوبائی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیاانہوں نے حکام کو مزید ہدایت کی کہ اس پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے یقینی پلائی جائیں اور اس سلسلے میں انکاری والدین کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ ان قطروں سے محروم نہ رہے۔