مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش سے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر عامر رمضان کی ملاقات

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش سے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش سے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر عامر رمضان نے ملاقات کی ملاقات میں کنکٹنگ کلاس رومز پروگرام پر تفصیلی مشاورت اور غور ہوا برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر نے آؤٹ آف سکول بچوں کو اسکول لانے کے لئے محکمہ تعلیم کی طرف سے شروع کردہ منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ اساتذہ کی جدید تربیت کے حوالے سے بھی تفصیلی بحث ہوئی مشیر تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ محکمہ تعلیم آئی ٹی بورڈ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنیکل بنیادوں پر تمام آؤٹ آف سکول بچوں کا ڈیٹا جمع کر رہی ہے جس میں نادرا کے فارم ب ویلیج کونسل برتھ سرٹیفکیٹس اور گراس روٹ لیول سے تمام بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ڈیٹا بینک بنایا جائے گا تاکہ اسکول سے باہر طلباء کو سکولوں میں لایا جاسکے انہوں نے کہا کہ سیکنڈ شفٹ، رنٹڈ بلڈنگز اور طلباء اسکالرشپس پروگرامز کے علاوہ سٹیک ہولڈرز کے معاونت سے مزید کئی اہم منصوبے شروع کیے جائیں گے جبکہ کنکٹنگ کلاس روم منصوبے پر کام جنوری کے آخر میں شروع کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -