نوشہرہ‘ موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی‘ 2 رکنی گروہ گرفتار
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی02 رکنی گروہ گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف07 موٹر سائیکلیں برآمدمزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق انتظار حسین ولد افتخار حسین ساکن خٹ کلے نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عزیز بھٹی روڈ نوشہر ہ کینٹ نزد سماد سنوکلب کے ساتھ موٹر سائیکل کھڑی کسی کام سے اندر چلا گیاجب سے واپس آکر دیکھا تو نامعلوم چورموٹر سائیکل چوری کر کے گئے تھے اسی طر ح تھانہ نوشہرہ کلاں میں گل نواز خان ولد میر عبا س سکنہ غٖلہ ڈھیر مردان نے تھانہ نوشہرہ کلاں کو رپورٹ کی کہ وہ اپنے رشتہ دار کی تیماداری کے لئے نوشہرہ کلاں DHQہسپتال میں کھڑا کرکے وارڈ کے اندر چلا گیا۔ واپس آکر دیکھا تو موٹر سائیکل عدم موجود پایا جوکسی نامعلوم ملزم /ملزمان نے چوری کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاشف ذولفقار نے کینٹ سرکل میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہو ئے ASPکینٹ بلال احمد کی کی سر براہی میں SHO تھانہ کینٹ عنایت علی امجد اور SHOکلاں روح الا مین پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکرملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیاپولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان عثمان ولد مکرم ساکن پشاوراور عطائی خان ولد معر ق شاہ ساکن بارہ خیل نوشہر ہ کلاں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب کچھ اگل دیا ملزمان کی نشاندہی پر چوری کی 07موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی مزید تفتیش جاری ہیں۔